ویب ڈیسک: برطانیہ میں اومی کرون کےکیسز میں اضافے پرجانسن حکومت نےنئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، پابندیوں کو ’’پلان بی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ پلان بی نافذ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، کورونا کا نیا ویریئنٹ کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد، رپورٹ ہونے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی پابندیاں دوبارہ نافذ کی جارہی ہیں، جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ پیر سے ’’ورک فرام ہوم‘‘کریں۔
جانسن نے مزید کہا کہ 10 دسمبر سے تھیٹر اور سینما ہالز سمیت بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ آئندہ ہفتے سے نائٹ کلبز اور رش والی جگہوں پر جانے کیلئے کووڈ پاس بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔