ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے

تحریک انصاف کے ایم پی اے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ترجمان کاکہنا ہےکہ ایم پی اے لیاقت علی گذشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے،جس میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرنے پر ٹیچر نے ان پر یو ایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کانتیجہ بھی روک لیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ملک لیاقت علی اور ان کے پبلک ریلیشنز آفیسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer