(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونا 350 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔سونے کے زیورات کی شوقین خواتین اور جیولرز نے سونا سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جیولرز کہتے ہیں سونا سستا ہونے سے اس کی تجارت بہتر ہوگی۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 350 روپے فی تولہ کمی دیکھی گی جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 11ہزار 150 روپے رہی اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 1ہزار 887روپے میں فروخت ہوا اور 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار 256 روپے ریکارڈ کی گئی۔صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1200روپے فی تولہ رہی۔سونے کے صارفین نے قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ 350 روپے کمی ناکافی ہے سونا مزید سستا ہونا چاہیئے جبکہ جیولرز کہتے ہیں سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے سونا سستا ہونے سے گاہک صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔