(در نایاب) ایل ڈی اے کے ورک چارج ملازمین کے لئے بری خبر ، ایل ڈی اے کے 203 ورک چارج ملازمین کو نومبر کی ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے ۔ ایل ڈی اے پر 203 ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 37 لاکھ کا بوجھ ہے ۔ گورننگ باڈی نے آئندہ ورک چارج کی بھرتی کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے ۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ ڈائریکٹر فنانس ، ڈائریکٹر ایڈمن ، چیف انجنئیر ممبر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ا ایل ڈی اے میں متعدد افسران کے ساتھ غیر قانونی طور پر پانچ سے زائد ورک چارج منسلک تھے ۔ ورک چارج کو فارغ کرنے کا ایجنڈا چیف انجنئیر عبدالرزاق نے پیش کیا۔