لانگ مارچ اگلے مہینے کریں گے، استعفے سب سے آخری آپشن ہے: شاہد خاقان عباسی

9 Dec, 2020 | 06:35 PM

Malik Sultan Awan

شاہدخاقان عباسی نے 24 نیوزکوبڑی خبردے دی، رہنمان لیگ شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہلانگ مارچ اگلے مہینے کریں گے، احتجاجی تحریک میں دھرنا،ریلیاں اورمظاہرے بھی ہوں گے،  استعفے سب سے آخری آپشن ہے۔

سابق وزیراعظم اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا 24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @ 8 میں دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ لانگ مارچ اگلے مہینے کریں گے احتجاجی تحریک میں دھرنے ، ریلیاں ، مظاہرے اور لانگ مارچ بھی ہوگا استعفے سب سے آخری آپشن ہے۔لانگ مارچ کے بعد استعفے اسپیکر کے حوالے کریں گے، تمام استعفے فضل الرحمان پی ڈی ایم کی مشاورت کے بعد اسپیکر کے حوالے کریں گے۔

مذاکرات کی واحد جگہ پارلیمنٹ ہے،  ڈھائی سال سے پارلیمنٹ مفلوج ہے یہ لوگ اعتراف کرلیں کہ ملک ان سے نہیں چل رہا ، مذاکرات میں تمام لوگ ایک ساتھ بیٹھیں گے اور پھر طے کریں گے کہ ملک کیسے چلے گا، فریق مذاکرات نہیں کراتے ڈائیلاگ کا حصہ ہوتے ہیں حب الوطنی کا جذبہ مذاکرات کرائے گا، میں مذاکرات کرانے کو تیار ہوں، چیف جسٹس کو میڈیا بلالے وہ مذاکرات کرالیں اس سے پہلے کہ عوام سڑکو ں پر نکل آئے مذاکرات کریں۔مکمل انٹرویو آج رات آٹھ بجے 24 نیوز پر  پروگرام نسیم زہرا @ 8  میں دیکھیں۔

مزیدخبریں