(سٹی 42) چین کی بنائی کوروناویکسین کےبارےمیں پہلی بارمعلومات منظرعام پرآگئیں۔ ویکسین کوروناوائرس کےخلاف 86 فیصدتک مؤثرہے۔یواےای نےچینی ویکسین پرٹیسٹنگ مکمل کرکےمعلومات جاری کیں۔
دنیامیں کوروناوائرس کےخلاف مخلتف ممالک ویکسین بنانےکے دوڑ میں لگےہیں۔ چین نےبھی وائرس کےخلاف سینوفارم نامی ویکسین کامیابی سےبنانےکادعوی کیامگرمعلومات جاری نہیں کیں مگریواےای نےچین ویکسین کےبارےمیں معلومات جاری کردیں۔
یواےای نےملک میں چین کی بنائی ویکسین سینوفارم کی ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کرلیا۔ٹیسٹنگ میں 31 ہزاررضاکاروں نےحصہ لیاتھا۔ حکام کےمطابق ٹیسٹنگ میں ویکسین کوروناکےخلاف 86 فیصدتک مؤثرثابت ہوئی ہے۔
دنیاکےمتعددممالک نےہنگامی بنیادوں پرچینی ویکسین کےاستعمال کی اجازت دےرکھی ہے۔ سینوفام 10 ممالک میں ابھی بھی کلینکل ٹرائل کررہی ہے۔ سینوفام ویکسین ممکنہ طورپر2 سےآٹھ ڈگری کےدرجہ حرارت پررکھی جاسکتی ہےجبکہ باقی کمپنیوں کےویکسینزکےلئےانتہائی کم درجہ حرارت درکارہوتی ہے۔