(علی ساہی)پولیس چوکیوں میں غیرقانونی حوالات فوری بند کرنے کا حکم، آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیرقانونی حوالات بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس چوکیوں میں غیرقانونی حوالات فوری بند کرنے کا حکم دے دیا گیا، آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس ایچ اوزکےنجی لاک اپس بھی فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کونجی حوالات میں رکھنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائےگی،آئی جی پنجاب نے غیرقانونی حوالات بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ انہوں نےسپروائزری افسران کو تھانوں، چوکیوں کی حوالات کی چیکنگ کی ہدایت کی۔
مراسلہ میں بیان کیا گیا کہ غیرقانونی حوالات پرکارروائی کرکےحوالات بندکرائی جائیں،پولیس افسران کی جانب سےقائم نجی سیل بھی ختم کرائےجائیں،ملزمان کوگرفتاری کے بعد متعلقہ تھانےمیں بند کیاجائے،تفتیش ذاتی سیل کی بجائے لاک اپ میں مکمل کی جائے،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کاحکم دےدیا گیا۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نےمیجربلال خالد ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ ٹریننگ کوڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن کااضافی چارج دے دیا،گزشتہ روز انہوں نےپرائیویٹ افراد کو ذاتی حیثیت یا صوبائی و ضلعی انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایت پر فراہم کردہ پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم بھی دیا، پولیس سکیورٹی لینے والوں سے اہلکاروں کی تنخواہ سمیت مکمل اخراجات وصول کرنے کی ہدایت کردی۔
سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اہلکاروں کو احکامات پر فوری عملدرامد کروانے کا حکم دیا ہے، افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام افراد کو پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار رکھنے کی ہدایت کی جائے تاکہ اہلکاروں سے تھانوں سمیت دیگر ڈیوٹی پر کام لیا جائے۔