قذافی بٹ :صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ استعفوں سے مریم اور فضل الرحمان کا کچھ جانا نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سب کچھ چلا جاتا ہے،ان کے جتنے ریلو کٹے ہیں ان کے استعفے میڈیا میں آرہے ہیں ،استعفے سپیکر کو بھیجے جاتے ہیں ،مزہ تو تب آتا جب استعفیٰ سب سے پہلے شہبازشریف کا آتا،حمزہ شہباز کااستعفیٰ پرویزالٰہی کوآتا۔
فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مریم کیا استعفے مانگ رہی ہیں، مریم سے استعفیٰ شہبازشریف اور حمزہ شہباز مانگ رہے ہیں ،جیل بھرو تحریک کیلئے سب سے پہلے فضل الرحمان خود گرفتاری دیں ،مولانا فضل الرحمان کا جیل میں انتظار کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دنیادیکھ رہی ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن کیاکررہی ہے، اپوزیشن کاسلوگن ہے ابوبچانے نکلے ہیں،ہمارے ساتھ چلیں،اپوزیشن کابنیادی ایجنڈاخودکواوراپنے اہلخانہ کوبچانا ہے،اپوزیشن کی دال میں کچھ کالانہیں سب کالاہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان نے دھاندلی کی رٹ لگارکھی ہے،ریجیکٹڈلوگ حکومت پرسلیکٹڈکاالزام لگارہے ہیں،(ن)لیگ اندرون پنجاب،گوجرانوالہ اورلاہورڈویژن کی پارٹی ہے،گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی،اپنی حکومت میں انتخابی جیت ٹھیک،کوئی اورہوتو دھاندلی کاالزام،انہوں نے خودایک دوسرے کےساتھ دھاندلی کی۔