ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئےاہم خبر آگئی

طلبا کیلئےاہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ب فارم کے اندراج کے لئے سکول سربراہان کے لئے  تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کردی، ب فارم کا اندراج نہ کرانے پر طلباء حکومتی وظائف سے محروم رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق بعض اضلاع میں نادرا کی جانب سے ب فارم جاری کرنے میں تاخیر کا سامنا ہے، جس کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ب فارم کے اندراج کے لئے تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کے ب فارم کا اندراج سکول شماری کے مطابق کریں اور مقررہ تاریخ تک ہر صورت بچوں کے ب فارم کا اندراج ممکن بنایا جائے۔احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سربراہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کیا ہے۔سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے ب فارم کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائیں گی ۔ ب فارم سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔

اس ضمن میں ب فارم کے بغیر سرکاری سکول میں داخلہ نہیں مل سکے گا، ب فارم کا اندراج محکمانہ پالیسی میں مستقل طور پر شامل کیا گیا،سکول انفارمیشن سسٹم کے ورژن میں بھی شامل کر دیا گیا، نیا ورژن فائیو ٹو سیون کے نام سے متعارف کروایا گیا،نئے وژن میں بچوں کے ب فارم کا اندراج لازمی کر دیا گیا،اساتذہ گوگل ایپ پر جا کر نیاورژن ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکیں گے،داخلے کے وقت سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن انٹری کرنا ہو گی، سیس پر ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر اینرولمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ب فارم کے اندراج کےلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer