سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ کو گولیاں مار دی گئیں

9 Dec, 2020 | 01:49 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عرفان ملک)لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ کو گولیاں مار دی گئیں۔ سٹیج اداکارہ اقراء کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اقراء اپنے دیور ثمران شہزاد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹیج آرٹسٹ غیر محفوظ ہو کر رہ گئے، سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ کو گولیاں مار دی گئیں، سٹیج اداکارہ اقراء کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا,واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور وہاں سے شواہد اکٹھے کئے،پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اقرا اپنے دیور ثمران شہزاد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی،اداکارہ پر صنم تھیٹر کے مالک  ملک نصیر نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ 

سٹیج اداکارہ اقراء نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آ کر مجھے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے، تھیٹر کے مالک نصیر سے ڈرامے کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔ڈرامہ نہ کرنے پر ملک نصیر غصے میں آگیا اور دھمکیاں دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق اقراء کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

مزیدخبریں