اداکارہ نیلم منیر کورونا وائرس کا شکار

9 Dec, 2020 | 01:07 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان فلموں، ڈراموں کی مشہور اداکارہ نیلم منیر جن کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ایک طویل تحریر بھی پوسٹ کی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ   نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا، اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے دنیا بھر میں موجود ہیں،ٹی ڈراموں میں اداکاری سے کافی پذیرائی ملی اور حال ہی میں ان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ جس میں انہوں نے ردا کا کردار ادا کیا تھا بہت مقبول ہوا۔

گزشتہ روز اداکارہ نے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکارہوچکی ہیں،انسٹاگرام سٹوری میں ایک طویل تحریر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے لکھا کہ میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں، جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہےجبکہ میرے تمام گھر والے بالکل صحت منداور محفوظ ہیں۔

فوٹوز اور ویڈیو زشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر  لکھا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیےیہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، ہم سب اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہےاور الحمداللّٰہ میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں۔میں اپنے تمام خیر خواہوں سے ایپل کرتی ہوں کہ پلیز میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں ، اس کے علاوہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ ایس او پیز پر لازمی عمل کریںاور کہیں بھی جائیں تو ماسک لازمی لگائیں۔پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ ’اپنی قوت معدافعت کو مزید بہتر کریں اور اللّٰہ پر بھروسہ رکھیں۔‘

پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں،نیک خواہشات  اور اظہار ہمدردی کیا،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صبح نماز فجر کی سٹوری شیئر کررہی ہیں، آخری پوسٹ ایک چند دن قبل کی تھی۔

مزیدخبریں