آکلینڈ : قومی کرکٹرز کو آزادی مل گئی ۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی 14 روزہ آئیسولیشن کے ختم ہونے پر کوئنز ٹاون پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز آزاد فضا میں چہل قدمی کر کے خوش ہوگئے۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سینئر کرکٹرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پر واک کی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔ اظہر علی اور محمد حفیظ نے خوبصورت نظارے دیکھے۔
View this post on Instagram
اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں۔
کوئنز ٹاؤن پہنچنے کے بعد پاکستانی سکواڈ نے ٹریننگ شروع کردی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی۔
https://www.city42.tv/15-Nov-2024/146228
Pakistan Shaheens training session at Queenstown.#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/QQfPudPExT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاؤن پہنچے تھے۔