ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں کروڑوں کا میٹریل چوری سکینڈل نیا رخ اختیار کرگیا

لیسکو میں کروڑوں کا میٹریل چوری سکینڈل نیا رخ اختیار کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(شاہدسپرا) لیسکو میں کروڑوں روپے کے میٹریل چوری کا سکینڈل نیا رخ اختیار کرگیا، فیلڈ سٹور کیساتھ ساتھ ریجنل سٹور شالامار کے منیجر سمیت10 ملازمین کرپشن میں ملوث نکلے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ریجنل سٹور شالامار سے جعلی دستاویزات کے ذریعے میٹریل جاری ہوتا رہا، ریجنل سٹور کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کو جعلی پاس جاری کئے گئے، رپورٹ میں لیسکو کی تحقیقاتی کمیٹی نے دس افسروں و ملازمین کیخلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی ہے، ریجنل سٹور منیجر زاہد حسین کو بھی میٹریل چوری کا ذمہ دار قراردیدیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی منیجرسٹور ثاقب خان بھی کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں فیلڈ سٹور منیجر چوہنگ محمد شہباز، جونیئر سٹور کیپر زبیراصغر، ایل ڈی سی سید غلام حسن، سٹور کلرک عبدالرحمان، سٹاک کلرک عبدالحفیظ، جونیئر کلرک شالامار فاروق حسن، محمد نعیم اورسینئر سٹور کیپر شہباز احمد کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا، لیسکو کے سٹورز سے مجموعی طورپر چھ کروڑ دس لاکھ روپے کا میٹریل چوری ہوا تھا جس کی انکوائری کی گئی۔

دوسری جانب شہر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے اور لائن لاسز پر قابو پانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا، لیسکو جدید ٹیکنالوجی کی ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی مدد سے شہر کے اردگرد رِنگ بنائے گا۔

رنگ کی مدد سے ایک بتیس کے وی سسٹم کو 220 کے وی سسٹم سے ملایا جائے گا، میگا پراجیکٹ پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 75 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،     لیسکو نے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے لئے جدید کنڈکٹر کی خریداری پر کام شروع کر دیا ہے جس کی تکمیل کے بعد پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer