صوبائی وزیر کا اشیاء ضروریہ کی زیادہ قیمتوں کا سخت نوٹس

9 Dec, 2019 | 11:05 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں محمد اسلم اقبال کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس، صوبائی وزیر کا بعض مقامات پراشیاء ضروریہ کی زیادہ قیمتوں کا سخت نوٹس۔  

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اورپرائس کنٹرول میکانزم پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے بعض مقامات پر اشیاء ضروریہ کی زیادہ قیمتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ صورتحال کو جلد بہتر کیا جائے اورقیمتوں کو نیچے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کے ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائے۔

 انہوں نے کہا مجسٹریٹ کے علاوہ دیگر اہلکاروں کی مارکیٹوں میں موجودگی کی شکایات آرہی ہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں ابھی تک زیادہ ہیں،انتظامیہ اس پر توجہ دے۔  ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی ا وز منڈیوں کے اچانک دورے یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں