چیف جسٹس ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، تین ججز عہدے سے فارغ

9 Dec, 2019 | 09:47 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک دن میں سینکڑوں مقدمات کا فیصلہ سنانے والے تین ججز کو ماڈل کورٹس سے ہٹا دیا، متعلقہ سیشن ججز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ایک دن میں سینکڑوں فیصلہ سنانے والے تین ججز کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں مجسٹریٹس ماڈل کورٹس کا حصہ نہیں ہوں گے، تینوں مجسٹریٹس کو کسی بھی تعریفی سند کے لیے بھی نااہل کردیا گیا ہے۔ نااہل ہونے والے مجسٹریٹس میں لاہور کے ظفر فرید ہاشمی، سیالکوٹ کے سید افضل شاہ شامل اور شیخوپورہ کے رانا خالد محمود شامل ہیں۔

 تینوں مجسٹریٹس نے ایک روز میں ایک ہزار سے زائد کیسز نمٹانے کے اعداد شمار ظاہر کیے تھے۔ تینوں مجسٹریٹس نے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا۔

مزیدخبریں