ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین کو اہم ذمہ داری سونپ دی

وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین کو اہم ذمہ داری سونپ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول، ڈیویلپمنٹ سکیموں اور کھلی کچہریوں سمیت دیگر انتظامی امور کی مانیٹرنگ کے لیے کابینہ ممبران کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

کابینہ اراکین ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول، ڈیویلپمنٹ سکیمز، کھلی کچہریوں، سرکاری دفاتر، پبلک مقامات کے دورے اور مختلف محکموں کے اہم منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ وزیر اعلی نے صوبائی وزیر ملک اسد علی اور وزیر تعلیم مراد راس کی ڈیوٹیاں لگا کر ڈی سی اور متعلقہ محکموں کو مکمل تعاون کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

کابینہ ممبران گڈ گورننس، بہتر سروس ڈیلوری اور قومی پیسے کی بچت کے حوالے سے تجاویز وزیر اعلی کو پیش کرنے کے بھی پابند ہونگے۔ اراکین ہر 15 روز بعد کارکردگی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کریں گے۔