(عمران یونس)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھرکےبس اڈوں پرفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ مہم مکمل کرلی گئی، پنجاب بھرکے657 بس سٹینڈزکی چیکنگ، ناقص انتظامات پر2 فوڈ پوائنٹس سیل اور80کوبھاری جرمانےکیےگئے.
تفصیلات کے مطابق چیکنگ کےدوران ناقص انتظامات پر2 فوڈ پوائنٹس کو سیل اور80 کو بھاری جرمانےکردیئےگئے،مزید بہتری کیلئے566 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری اور4کے فوڈ لائسنس بنائےگئے،376 لیٹرزائد المعیاد کاربونیڈڈ ڈرنکس،150 کلواستعمال شدہ آئل،80کلو ناقص کیچپ اوربھاری مقدارمیں ممنوعہ گٹکا بھی برآمد کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق لاہورڈویژن میں 244،راولپنڈی 240،ملتان108اور مظفر گڑھ زون میں 65بس سٹاپس کوچیک کیا گیا،استعمال شدہ آئل،گندے فریزر،زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی پرفوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔
عرفان میمن کےمطابق سیل کیےگئےپوائنٹس پرایکسپائر کاربونیڈڈ ڈرنکس،ممنوعہ گٹکااور حشرات زدہ مٹھائیاں فروخت کی جار ہی تھیں، بس اڈوں پرفوڈ پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کےلیےسرپرائز چیکنگ کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔