ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے نیب متحرک

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے نیب متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کےخلاف نیب تحقیقات کا معاملہ، نیب کی جانب سےریکارڈ کےحصول کے لیےمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا گیا۔

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کےخلاف چیئرمین نیب کی ہدایت پرتحقیقات جاری ہیں، میاں جاوید لطیف نےاپنےاہلخانہ کے نام اربواں روپے کی جائیداد بنائی، نیب نےمحکمہ ریونیو،ایل ڈی اے،متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور نجی بنکوں سے ریکارڈ مانگ لیا۔

جاوید لطیف کےخلاف موصول ہونےوالی شکایت پرتحقیقات کا آغاز کیا گیا،حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلےکا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنےکے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا،میاں جاوید کے درجنوں اثاثےان کےاہلخانہ کےنام پرہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer