شاہ عالم مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنا شہری کو مہنگا پڑگیا

9 Dec, 2019 | 11:52 AM

M .SAJID .KHAN

(طاہرجمیل) شاہ عالم مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شخص اپنے قیمتی موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھا، واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی.

پولیس کے مطابق خریدار علی صادق آباد سے شاہ عالم مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا تھا جہاں جیب تراشوں نے جیب سے لاکھوں مالیت کا موبائل فون نکال لیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ جیب تراش لاکھوں مالیت کا موبائل چرا کر فرار ہو گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 لڑکے ایک ساتھ دکان میں داخل ہوتے ہیں اور علی کی جیب سے موبائل چوری کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس نے موچی گیٹ تھانہ میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔

مزیدخبریں