"وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن سے پاک نیا پاکستان بنے گا"

9 Dec, 2019 | 11:26 AM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار نےبد عنوانی کی روک تھام کےعالمی دن کے موقع پرپیغام میں کہا کہ کرپشن نےپاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا،بدعنوانی سماجی ظلم کےمترادف ہے،انہوں نےکہا کہ کرپشن کرنےوالےعوام کےحقوق پرڈاکہ ڈال کراپنے منصب اورملک سے غداری کرتے ہیں۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بد عنوانی کےباعث معاشرے میں بدامنی اورمایوسی پھیلتی ہے،حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سےعالمی سطح پرملک کا امیج بہترہوا ہے, وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی سےپاک نیا پاکستان بنےگا۔

مزیدخبریں