پی ایس ایل سیزن 4، محمد حفیظ لاہور قلندرز کے کپتان مقرر

9 Dec, 2018 | 09:09 PM

Arslan Sheikh

(شہباز علی) ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سیزن فور میں لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رائل پام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا نے قلندروں کے نئے لیڈر کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید، ثمین رانا اور عاطف رانا بھی موجود تھے۔

فواد رانا کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور دیگر سٹار کھلاڑیوں کی آمد کے بعد یقین ہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایلسیزن فور میں پہلے سے بہتر پرفارم کرے گی، اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ قلندرز کو کامیابی دلائیں۔

دوسری جانب ثمین رانا کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلئیرز کے ساتھ سات میچوں کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ میچز یو اے ای ہی میں ختم ہوجائیں گے تاہم پی سی بی کے ساتھ مل کر اے بی ڈی ویلئیرز کے ساتھ ان کے معاہدے میں توسیع پر بات کر رہے ہیں اگر توسیع ہوگئی تو وہ پی سی ایل فور کے بقیہ میچز پاکستان کھیلنے آئیں گے۔ 

     

مزیدخبریں