ہر دباؤ نظر انداز، احتساب بلا امتیاز، عالمی انسداد کرپشن ڈے پر نیب کی رپورٹ

9 Dec, 2018 | 07:37 PM

Arslan Sheikh

(سعود بٹ) نیب لاہور نے سال 2018 کے دوران کرپشن و بدعنوانی کے الزام میں 205 ملزمان کو گرفتار کیا، ان ملزمان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صوبائی وزیر حافظ نعمان، سابق وزیر قمر السلام، فواد حسن فواد، احد چیمہ کے علاوہ سینئر پولیس آفیسر رائے اعجاز شامل ہیں۔

بین الاقوامی انسداد کرپشن ڈے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے سال 2018 میں کرپشن کے الزامات پر 205 ملزموں کو گرفتار کیا، ان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق ارکان اسمبلی راجہ قمرالسلام، حافظ میاں نعمان، قیصر امین بٹ اور مجاہد کامران نمایاں ہیں، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز بھی شامل ہیں۔

سال 2018 میں نیب نے مختلف الزامات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991 ملین کی وصولی کی جب کہ ان ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی، نیب لاہور نے اس سال کرپشن کے الزمات پر 196 انکوائریاں شروع کیں جب کہ 102 انکوئریاں نمٹائی گئیں۔

’’ احتساب سب کے لیے‘‘ کے نعرے پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب نے 34 تحقیقات شروع اور مجموعی طور پر 42 تحقیقات کو مکمل کیا، 50 سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جو کہ تاحال زیرِ سماعت ہیں۔

مزیدخبریں