مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندو یاتریوں کی لاہور آمد

9 Dec, 2018 | 04:41 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (شاہ رخ ندیم) کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 130 سے زائد ہندو یاتری براستہ واہگہ باڈر لاہور پہنچ گئے۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے ہندو یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔

سٹی 42 کے مطابق ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں متروکہ وقف املاک کے سیکرٹری طارق وزیر نےان کا استقبال کیا۔ یاتریوں کا پھولوں سے استقبال کیا اور تواضع کی۔

سیکرٹری متروکہ وقف املاک کا کہنا تھاکہ ہندو یاتری کٹاس راج مندر جا کر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ یاتریوں کے لیڈر شیو پرتاب بجاج نے کٹاس راج مندر کی دیکھ بھال اور انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ہندو یاتری بھی پاکستان آمد پر خوش نظر آئے ۔کہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم ہونا چاہیے۔ ہندو یاتری 15 دسمبر تک پاکستان میں قیام کریں گے

مزیدخبریں