(زین مدنی ) حقیقی واقعات پر مبنیٰ ہالی وڈ کی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم 'بریک تھرو 'کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
ڈائریکٹر روکسن ڈاؤسن کی اس فلم کی کہانی 2015ءمیں امریکی ر یاست میسوری میں پیش آنیوالے حقیقی حادثے پرمبنی ہے جس میں اسمتھ نامی14سالہ نوجوان سینٹ لیوئس جھیل میں گر جاتا ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹوفر گریس، کریسی میٹز اورڈینس ہیسبرٹ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت آئندہ سال 17اپریل کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔