پنجاب کے بڑوں نے گورنر ہاؤس میں سر جوڑ لیے

9 Dec, 2018 | 09:56 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب کے بڑوں نے سر جوڑ لیے،  گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں پنجاب کے بڑوں کی ملاقات ہوئی، جس میں حکومت کی کارکردگی زیر بحث رہی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب حکومت کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ چاروں بڑوں کی ملاقات سے پہلے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ کے درمیان ون آن ملاقات بھی ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزراء کی کارکردگی اور پنجاب حکومت کے 100 دن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں