ایاز صادق کی بیرسٹرعامر حسن کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت

9 Dec, 2017 | 11:50 PM

 (سٹی 42) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بیرسٹر عامر حسن کے گھر آمد، والد میاں محمد شریف خالد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سمن آباد میں سپیکر ایاز صادق نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن کے ساتھ ان کے والد میاں محمد شریف کے انتقال پر تعزیت کی۔ سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں محمد شریف نے لاہور کی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا۔ مرحوم نے انسانیت کی فلاح کے لیے کام کیا ان کی خدمات کو سالوں یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں