سموکنگ شیشے کی فروخت نے کس کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا، جانیئے

9 Dec, 2017 | 07:43 PM

 (ارسلان حیدر): شہر بھر میں سموکنگ شیشہ بے دریغ فروخت ہورہا ہے، ریگل چوک اے اے تمباکو پر سمال سائز سموکنگ شیشہ 1300 روپے اور لارج شیشہ 2300 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

حکومتی پابندی کے باوجود شہر بھر میں شیشے کی فروخت کی جارہی ہے، ریگل چوک پر بھی مشہور دوکان میں شیشے کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے. دوکان پر گلاس کا بنا سموک، سٹیل سموک شیشہ اور دیگر اقسام کے شیشے موجود ہیں جن کی قیمتیں بھی با ذوق افراد کی پہنچ سے دور نہیں ہے.

دوکاندار کا کہنا ہے کہ چھوٹ سائز کا شیشہ 1300 روپے جبکہ بڑے سائز کا شیشہ 2300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے. مذکورہ مقام پر کھلے عام ممنوع سموک شیشہ کے سموکنگ فلیورز بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 130 روپے سے 160 روپے تک بتائی جاتی ہے.

گردونواح کے دوکاندار و افراد نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ یہاں پر متعلقہ تھانہ کے افسران مبینہ طور پر رشوت لے جاتے ہیں اسی لئے یہاں کھُلے عام فروخت کی جارہی ہے. شہریوں نے حکومت سے دخواست کی ہے کہ شیشے کی فروخت پر پابندی لگا کر نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

مزیدخبریں