(عثمان خان ): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے پیپلز پارٹی سینیٹ میں ووٹ ڈالنے سے گریزاں ہے، اگر قانون سازی نہیں ہوتی تو الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آنی چاہیئے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے طنز کے تیروں کا رخ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف کر دیا۔ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پھٹ چکی ہے۔ ان کے جلسوں کا فائدہ ن لیگ کو ہو رہا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان میں مقابلہ ہے کہ کون زیادہ الزام لگاتا، یہ لوگ ہمارے نقصان کی خواہش میں پاکستان اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔
سعد رفیق نے چودھری برادران اور طاہرالقادری کو روبوٹس کہہ دیا۔ کہتے ہیں سیاسی روبوٹس کا بٹن بہت سارے ہاتھوں میں ہے، ہم سول بالادستی اور آئین کی حکمرانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں