لاہور سمیت صوبے بھر کے سکول سربراہان کی شامت آگئی

9 Dec, 2017 | 12:43 PM

(جنید ریاض ): محکمہ سکول ایجوکیشن کی ناقص کارکردگی پر گریڈ 19 سے 20 کے 94 سکول سربراہان کے خلاف انکوائری شروع، انکوائری میں 17 سے 18 گریڈ کے 183 سکول سربراہان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر صوبہ بھر کے گریڈ 17سے 19 تک کے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انکوئری 11 دسمبر کو گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکینڈری سکول میں ہوگی۔ سکول سربراہان کو اپنے دفاع کے لیے کاغذات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکوئری کا آغاز پیڈا ایکٹ کے تحت ہوگا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی فیض اللہ خان، ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم، سی ای او زاہد اقبال گورایا اور پرنسپل شادباغ سکول محمد شاہد اقبال انکوائری کریں گے۔

مزیدخبریں