(سٹی 42): پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال طاہر القادری سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں کہ پاکستان اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے، اقتدار کو بچانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل کو اُٹھایا ہے، ہر سال پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ افراد بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہے، اس وقت صرف ملک میں حکومت بچانے کیلئے کام ہو رہا ہے، عوام کیلئے کچھ نہیں ہو رہا۔ موجودہ وزیراعظم کہتا ہےکہ میرا وزیراعظم نواز شریف ہے، اب ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا، اس لیے اب نواز شریف سیاست نہیں کرسکتے، ان کی گفتگو غیر سیاسی و غیر جمہوری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاسی قائدین سے ملاقات کے بعد میڈیا کو تفصیل بتائوں گا۔