(فاران یامین): مجھے کیوں نکالا کے بعد مجھے کونسلر کیوں بنایا کی گونج، کونسلر اتحاد کا تاج محل میرج ہال میں پہلا کامیاب کنونشن، مقررین ڈائس پر آتے رہے اور سوال کرتے رہے ہمیں "کیوں" کونسلر بنایا۔
کنو نشن میں شہر کی 274 یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے کونسلرز نے شرکت کی۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ یونین کونسل کی سطح پر عدم اعتماد کا قانون بحال کیاجائے اور یوسی بجٹ کے لیے کونسلرز سے بھی تجاویز مانگی جائیں۔
کونسلرز نے ڈپٹی میئر میاں طارق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی میئر میاں طارق بھول گئے کہ انہوں نے بھی اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز گٹر کھلوانے سے کیا تھا۔
کنونشن کے دوران بدنظمی کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا، منتظمین شرکاء کو زبردستی کرسیوں پر بٹھاتے رہے اور شرکاء کی کثیر تعداد کنو نشن طویل ہونے کے باعث آخری مقرر سے قبل ہی ہال چھوڑ کر واپس چلی گئی۔