ویب ڈیسک(سٹی42) :بھارتی پریمی جوڑے نے اڑان بھرلی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت سے روانہ ہوگئے، اوول کرکٹ گراؤنڈ کے صدر نے بھی جوڑے کو انگلش گراؤنڈ میں شادی کی دعوت دے ڈالی۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بھارت سے روانہ، انوشکا شرما ممبئی ائیرپورٹ سے والد کرنل اجے کمار، والدہ اشیما شرما اور بھائی کرنیش کے ساتھ سویٹزرلینڈ کی ائیرلائن پر سوار ہوئیں، ائیرپورٹ پر میڈیا نمائندوں نے تصاویر بھی بنائیں۔ ویرات کوہلی نئی دلی ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے، بلیک جیکٹ اورہڈ میں منہ چپھانے کے باعث انہیں کوئی پہچان نہ سکا، کوہلی کس ملک کی پرواز پر سوار ہوئے اس کا ابھی کچھ پتہ نہیں۔
ادھر اوول کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ نے پریمی جوڑے کو انگلش گراؤنڈ میں شادی کی دعوت دے دی، سی ای او "اینڈریوڈینل" کا کہنا ہے اوول میں شادی کوہلی کے لیے یادگار اور خوشگوار لمحہ ہوگا، کیونکہ اوول میں ان کا کرکٹ ریکارڈ بھی اچھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی جنوبی افریقہ دورے کے لیے پارٹنر ویزہ اپلائی کریں گے، جس میں اہلیہ انوشکا شرما کو پارٹنر کے طور پر شامل کیا جائے گا۔