سٹی42: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم غیر ملکی دورےپر جا رہی ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ 10 اگست کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعدوزارت قانون و انصاف نے جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ملک میں عدم موجودگی پر جسٹس عابد عزیز شیخ آج 10 اگست کو بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ حلف نو بجے ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوگا۔
جسٹس شاہد کریم قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ سے حلف لیں گے۔ ہائیکورٹ کے ججز ، رجسٹرار ہائیکورٹ اور عدالت عالیہ کے افسران شریک ہوں گے۔