ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، دیکھنے والے پاکستانیوں کی آنکھیں بھیگ گئیں

9 Aug, 2024 | 10:48 PM

  ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، دیکھنے والے پاکستانیوں کی آنکھیں بھیگ گئیں
  ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، دیکھنے والے پاکستانیوں کی آنکھیں بھیگ گئیں

سٹی42: پیرس  اولمپکس 2024 میں پاکستان کے ریکارڈ ساز جیولن تھرو کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کو  گولڈ میڈل دے دیا گیا۔

کل جمعرات کو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر  دور نیزہ پھینک کر اولمپک ریکارڈ بنا دیا تھا۔  ارشد ندیم نے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ میں جیولن سب سے  دور پھینکنے کا ریکارڈ بنایا جس پر دنیا بھر کے اتھلیٹ از حد خوش ہیں۔

آج پیرس کے سٹیڈیم میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل دیئے جانے سے پہلے اولمپکس کی روایت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کا قومی ترانی بجایا گیا تو دنیا بھر میں یہ تقریب براہ راست دیکھنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے بھیگ گئیں کیونکہ پاکستان کا قومی ترانہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے عالمی اجتماع میں  40 سال کے طویل عرصہ بعد بجایا گیا ہے۔

پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا تو سٹیڈیم میں دیر تک تالیاں بجتی رہیں۔ کھیل کے شائیقین جن کا تعلق دنیا کے درجنوں ملکوں سے تھا  پاکستانیوں کی اس خوشی میں  پورے دل سے شریک تھے کیونکہ ارشد ندیم کا ریکارڈ کھیل کے شائقین کے لئے آگے بڑھنے کی عظیم انسپیریشنز میں شامل ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں