راؤ دلشاد : پنجاب حکومت کی جانب سے 11 اگست کو یوم اقلیت بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوم اقلیت کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا لیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی اجلاس سے اقلیتی برادی کی نمایاں شخصیات اسمبلی اجلاس میں شرکت اور ایوان سے خطاب کریں گے۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں خصوصی قراداد منظور کی جائے گی ۔
اجلاس میں سابق اقلیتی اراکین اسمبلی ، شعبہ تعلیم ،صحت ، بشپ صاحبان، سکھ اور ہندو کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔
وزیراعلی مریم نواز پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد اقلیتی برادری کے اعزاز میں عصرانہ دیں گی ۔