ویب ڈیسک : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہورہے ۔
خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تھا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیتی ۔ وزیراعظم ہر فیصلے پر اعتماد میں لیتے ہیں کیونکہ ہم کابینہ کا حصہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی ۔