ثمرہ فاطمہ :حسن آباد روڈ مہر فیاض کالونی فتح گڑھ کا سیوریج نظام جواب دے گیا،، گٹر ابلنے سے علاقہ میں سیوریج کا جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،، پانی کھڑا ہونے سے بدبو سے سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے۔
حسن آباد روڈمہرفیاض کالونی فتح گڑھ کا سیوریج نظام ناکارہ ہوچکا ہے ۔علاقے میں گٹر ابلنے سے سیوریج کا پانی جمع ہو گیا، سیوریج کا جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ پانی کھڑا ہونے سے جہاں لوگ گزرنے سے قاصر ہیں، وہیں نمازیوں کو بھی مسجد تک جانے سےمشکلات ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے تین سال سے علاقہ کا سیوریج سسٹم خراب ہے۔ نہ ہم گزر سکتے ہیں اور نہ ہی کاروبار کر سکتے ہیں۔ کاروبار ہمارے تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ بارش کا نہیں سیوریج کا پانی ہے اور جب بارش ہو جائے تو یہاں سے گزرنا مزید دشوار ہو جاتا ہے