لاہور؛ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، شناخت نہ ہوسکی

9 Aug, 2024 | 09:22 PM

اسرار خان : لاہور کے علاقے کاہنہ، چوکی ہلوکی فلائی اوور کے قریب نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ 

 ایدھی ترجمان کے مطابق مقتول کی عمر 18 سال کے قریب ہے، شناخت نہ ہو سکی ۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ 

مزیدخبریں