اسرار خان : لاہور کے علاقے کاہنہ، چوکی ہلوکی فلائی اوور کے قریب نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مقتول کی عمر 18 سال کے قریب ہے، شناخت نہ ہو سکی ۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔