گورنرسندھ  کی تبدیلی کا امکان ،نیا نام بھی سامنے آگیا 

9 Aug, 2024 | 08:52 PM

سٹی 42:پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ میں گورنر کو تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس تبدیلی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو  راضی بھی کر لیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی نئے گورنر کا ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے،ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے،واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

مزیدخبریں