ویب ڈیسک : ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد نےاگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
ایک انٹرویو میں ان کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ اگلا الیکشن لڑیں گی، جبکہ انہوں نے خود کے الیکشن لڑنے کا بھی عندیہ دے دیا۔انتخابی حلقےسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کا اور وہ شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے۔حکیم شہزاد نے دعویٰ کیا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ ملک میں صدارتی نظام لائیں گے اور یہ صرف گپیں نہیں ہیں بلکہ ہم مشہور لوگ ہیں جو کہیں گے، وہ کر کے بھی دکھائیں گے۔