ٹماٹر پیاز کی آف سیزن کاشت کاخصوصی ٹاسک

9 Aug, 2024 | 07:25 PM

علی رامے :سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور پیاز کی طلب اور رسد میں اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔صوبہ پنجاب میں پیاز اور ٹماٹر کی آف سیزن کاشت کا متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔
 سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں زراعت ہاؤس لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں اور سپلائی اتار چڑھاؤ میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی آف سیزن کاشت کے لیے سائنسدانوں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

 پنجاب میں ٹماٹر کی آف سیزن کاشت کے لیے موسمی حالات کے مطابق موزوں علاقوں بار ے فیلڈ فارمیشنز کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب میں پیاز کی آف سیزن کاشت بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جا رہی ہے ۔ پنجاب میں موسمی سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

 آلو پیاز اور ٹماٹر کی سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ان کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور ڈائریکٹر زراعت توسیع لاہور ڈویژن شیر محمد شراوت سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں