موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

9 Aug, 2024 | 07:23 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے11اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان،دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ،کرک اور کشمیر کے مقامی، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد،مردان، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان،دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ،کرک میں چند مقامات پرتیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ 

پنجاب کے بیشتر علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب ، فیصل آباد، سر گو دھااور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،چکوال، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،  نارووال ، لاہور اورحافظ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔شام  یا رات کے دوران بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں قلات، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا، تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، سکھراور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں