اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج ہے ۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما مسرت چیمہ ، قاسم سوری ، حماد اظہر سمیت دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے ۔
فواد چوہدری عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لے کر سائبر کرائم ونگ میں پیش ہوئے۔