انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

9 Aug, 2024 | 07:05 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستاہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.69 روپے سے کم ہوکر 278.55 روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات کی رقم آنے سے روپے پر پریشر کم ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 13پیسے کمی سے  305.41 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 311.63 روپے مہنگاہوکر 356.78  روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.35 روپے، اور سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا ۔ 

مزیدخبریں