اویس کیانی : وفاقی حکومت نےاقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی ۔
وزیراعظم نے وفاقی وزراء پر مشتمل4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں وفاقی وزرا خزانہ، پاور،اطلاعات اور مذہبی امور شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا جائزہ لے گی ۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی کمیٹی کو کل10 اگست تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا پلان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔