ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس اولمپکس: پاکستان کی پہچان ارشد ندیم کو گولڈ میڈل آج دیا جائے گا

پیرس اولمپکس: پاکستان کی پہچان ارشد ندیم کو گولڈ میڈل آج دیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیرس اولمپکس میں کے جیولن تھرو مقابلوں میں کامیابی سمیٹنے والے پاکستانی سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت دیگر ایتھلیٹس کو میڈلز آج دیئے جائیں گے۔

 پیرس اولمپکس کی میڈل تقریب آج ہو گی،تقریب  پیرس کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شروع ہو گی،جس میں  گذشتہ روز جیتنے والے اتھلیٹس کو میڈلز  دئیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل راؤنڈ میں پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 116 سالہ اولمپک تاریخ کی سب سے لمبی تھرو کی، انہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اس اعزاز کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی اور گریناڈا کے انڈرسن پیٹرز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔