سونے کی قیمت میں اضافہ

9 Aug, 2024 | 05:41 PM

Ansa Awais

 ایاز رانا: سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور ہوتا جا رہا ہے ، عالمی مارکیٹ میں سونا کی قیمت میں یک مشت 37 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ  میں سونا 37 ڈالر اضافے سے 2430 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے ، عالمی بازار میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی سونے کا دام بڑھ گیا ہے ، پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے اضافے  سے  2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ،10گرام سونا857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار  907 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی  2850 روپے پر بر قرار ہے۔
 

مزیدخبریں