ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سنٹر میں 2 ہفتوں میں 1700 سے زائد شکایات موصول 

ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سنٹر میں 2 ہفتوں میں 1700 سے زائد شکایات موصول 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری :سیف سٹی اتھارٹی میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی،ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 2 ہفتوں میں 1700 سے زائد شکایات موصول ہوئیں 
سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر لاہور سمیت پنجاب بھر سے گمشدہ اور ملنے والے بچوں کے کیسز میں مددگار ثابت ہونے لگا،ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 2 ہفتوں میں 1700 سے زائد شکایات موصول ہوئیں،حکام کے مطابق چائلڈ سیفٹی سنٹر نے بچوں سے متعلقہ 415 سے زائد ایف آئی آر درج کروا دیں اورچائلڈ سیفٹی سنٹر نے 1200 سے زائد کیسز کو حل کردیا ،

ترجمان سیف سٹیزحکام کے مطابق گمشدہ و ملنے والے،لاوارث، گھر سے بھاگے،زیادتی کا شکار بچوں و دیگر شکایت پر فوری پولیس کی مدد فراہم کی جارہی ہے،ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر 15 کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چیٹ کے ذریعے شکایت درج کر رہا ہے۔پنجاب بھر سے گمشدہ یا ملنے والے بچوں کی پولیس رپورٹ،میرا پیارا ایپ اور 15 کال کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔