دْرِنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت مختلف امور کا جائزہ اجلاس ، ون ونڈو سیل کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی جی نے کہا کہ ون ونڈو سیل میں آئی درخواستوں کی پراسیسنگ بروقت یقینی بنانے کیلئےتمام ڈائریکٹرز اضافی اوقات میں کام کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ون ونڈو سیل کی پینڈنگ درخواستوں کو جلد از جلد پراسسس کیا جائے ۔ اجلاس میں ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ڈی جی نے کہا کہ ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز مخصوص اوقات کار میں ون ونڈو سیل پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ ایل ڈی اے سکیموں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائیں، تجاوزات کیخلاف آپریشن کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ون ونڈو، ڈائریکٹر ریونیو نے شرکت کی۔